مالم جبہ کے نجی ہو ٹل میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ماہ بعد ایکشن

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے نجی ہو ٹل میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی رقص کی ویڈیو وائرل ہو نے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا گیا
پولیس کے مطابق 4 دسمبر 2020 کو سوات کے علاقے مالم جبہ کے نجی ہو ٹل میں لڑکے اور لڑکیوں نے اکھٹے رقص کیا اور ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی اور واقعے کے ایک مہینے کے بعد ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اگلے روز ہو ٹل کے مالک اور منیجر کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہو ئے دونوں کو 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ جرمانہ ادا کرنے کے بعد ہوٹل کے مالک اور مینجر کو رہا کردیا گیا تاہم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں