بھارت طیارہ حادثہ ،وزیراعظم پاکستان کا اظہارٕ افسوس

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایئرانڈیا کے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا بھی کی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور اُن کے لیے دعا گو بھی ہوں‘۔

گزشتہ روز دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 191 مسافر سوار تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود ہیں۔

مزید تفصیلات یہاں پڑھیں: ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ تباہ، 16 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں