اسلام آباد میں لاک ڈاؤن مکمل ختم کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،جس کے بعد آج بروز ہفتہ کاروبار مکمل طور پر کھولا گیا ہے
اسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔
وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔
اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گے۔ اور بازاروں کے ٹائم کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا
لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے ساتھ ہی عوام کو اس بات کی تاکید کی گئی ہے .کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا. اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں