ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شاہد حفیظ کا قتل

لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد حفیظ کی اہلیہ گھر سے لاپتہ ہیں، اور ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑا لگ رہا ہے
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے بھابھی اور نامعلوم شخص کے خلاف درخواست دی ہے۔ کیونکہ ان کو ان پر شبہ ہے . اس لیے درخواست میں ان کا نام شامل کیا گیا ہے
پولیس نے شاہد حفیظ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےڈیڈ ہاؤس بھجوا دی ہے۔.ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں