امریکی صدر ٹر مپ نے کورونا ویکسین آئندہ ماہ مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ٹر مپ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آنے کے امکانات زیادہ ہیں
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہا کہ امریکی الیکشن تک ان کی قیادت میں کورونا ویکسین ریکارڈ وقت میں تیار کر لی جائے گی، اس کام میں دو سے تین سال لگ سکتے تھے لیکن ہم نے انتہائی کم وقت میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین بہت محفوظ اورموثر ہے جو جلد مارکیٹ میں لائی جائےگی جس سے کورونا کے مریضوں کو سہولت ملے گی
ٹرمپ نے اپنے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہیے، وہ جانتے ہیں کہ ہم نے شاندار کام کیا اور اتنا تیز رفتارکام آج تک کسی نے نہیں دیکھا، میری نظر میں جوبائیڈن اہل شخص نہیں وہ امریکا اوراس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں