یوم فضائیہ پر راشد منہاس اور ایم ایم عالم کو خراج تحسین، قبر پر پھول اور فاتحہ خوانی ،پاک فضائیہ کے دستے نے سلامی بھی دی

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ بہت پرجوش طریقے سے منایا گیا اور اس موقع پر پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی اور ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندربھارت کے 5 ہنٹرطیاروں کا شکار کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرایا۔ انہوں نے صرف چار طیارے 30 سیکنڈز کے اندر مار گرائے تھے۔
یوم فضائیہ پر کراچی میں راشد منہاس شہید ’نشان حیدر‘ کی قبر پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی جب کہ پاک فضائیہ کے دستے نے سلامی بھی دی۔

صحافیوں سے گفتگو میں ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے آگے رہی، گزشتہ برس 27 فروری کو بھی اس عزم کا مظاہرہ کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں : ملک بھرمیں آج یومِ بحریہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

آج کے دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پاک فضائیہ مکار دشمن پر قہرخداوندی بن کرنازل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے 5 لڑاکا طیارے گراکر دنیا میں نیا ریکارڈ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں