صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک و قوم کے لیے کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی 45 اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا.
اعزازات دینے کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی . جس میں فریحہ رزاق مرحومہ اور ڈاکٹر آصف محمود کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سول ایوارڈز میں ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز شامل تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کی بیوہ مصباح شیخ نے ہلال شجاعت وصول کیا۔ ڈاکٹر آصف محمود کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ فریحہ رزاق مرحومہ کو خدمات عامہ کے شعبے میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں ملک خادین شہید، ملک فضل الرحمان شہید، ملک گل شاہ مست خان شہید، میاں شاہ جہان شہید، ملک ایاز خان شہید کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

اس سے قبل یوم دفاع کے موقع پر بھی ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی تھی جس میں صدر عارف علوی نے بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اورحسن صدیقی کو ستارہ جرات سے نوازا تھا
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں