معروف عالم دین مفتی زر ولی خان انتقال کر گئے

معروف عالم دین اور جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی خان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوا
ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق مفتی زر ولی کورونا کے سبب انڈس اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔
مفتی زر ولی خان پھپیڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے آکسیجن پر تھے۔
شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم تھے۔ مولانا زر ولی خان 1953 میں جہانگیرہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم بنوری ٹاؤن سے حاصل کی جس کے بعد 1978 میں گلشن اقبال میں مدرسہ احسن العلوم کی بنیاد رکھی جو اب جامعہ احسن العلوم کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ مفتی زرولی خان کا انتقال کورونا سے نہیں ہوا، وہ گزشتہ 6 سال سے دمہ اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
قاری عثمان کے مطابق مفتی زرولی خان کو اتوار کی شام کو طبیعت خراب ہونےپر معمول کے چیک آپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھاجہاں وہ 24 گھنٹے داخل رہنے کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں