نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے ٹیم کو کافی محنت کرنا ہوگی: وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کی تیاری کے لیے ہماری ٹیم کے پاس 10 دن ہوں گے جس میں ٹیم کو کافی محنت کرنا ہوگی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ گزشتہ 14 روز کے حالات نے ٹیم کو ذہنی طور پر بھی تھکا دیا ہوگا۔ دوسری جانب وسیم اکرم نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں بھی پلیئرز کو تربیت دیں گے۔
دوسری جانب اطلاعات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ آج کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا جہاں اسکواڈ کل سے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرے گا۔
پاکستانی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا جہاں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔
گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی ہے جب کہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں