پاکستانی حکومت کا سعودیہ سے نکلنے والے افراد کو واپس لانے کا اقدام

حکومت نے سعودی عرب سے بے دخل 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس لانےکے لیے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کر دی۔
اطلاعات کےمطابق فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے سعودی عرب سے بے دخل 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس نہیں لایا جا سکا تھاجس کی وجہ سے بے دخل ڈیڑھ ہزار پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سینٹر میں موجود ہیں۔
تاہم اب حکومت نے ان شہریوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت کی ہے البتہ ان کی وطن واپسی کے اخراجات کون ادا کرے گا اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن کی وزارتوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں