پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد اورسینیٹر رحمان ملک کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سیٹھ عابد کا انتقال کراچی میں ہوا اور وہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔ سیٹھ عابد کی عمر 85 سال تھی۔
ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر حافظ ایاز مسجد فیز 2 ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی جائے گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کی بڑی بہن انتقال کر گئیں۔
رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی
سابق وزیر داخلہ نے بہن کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کے ساتھ دوستوں، ساتھیوں سے کورونا کی وجہ سے سیالکوٹ نہ آنے کی درخواست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں