زہریلے پانی کی آمیزش کے باعث ہزاروں مچھلیاں ہلاک

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاو لنگر کی تحصیل منچن آباد میں آنے والے زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ زہریلا پانی دریائے ستلج میں آیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیاں مری، واقعے کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ مچھلیاں بہاولنگر، لاہور اور دیگر شہروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں، جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دریائےستلج ہیڈ سلیمانکی میں زہریلے پانی کے باعث مرنے والی ہزاروں مچھلیوں کی ترسیل کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرہ مچھلیاں انسانی صحت کیلئےخطرناک ہوسکتی ہیں ۔
اس سے قبل جامشورو سے ضلع ٹھٹھہ اور کراچی کو فراہم ہونے والا پانی کے بی فیڈر ٹھٹھہ اور مین برانچ سے چھوٹی چھوٹی نہروں میں آنے والا پانی زہریلا آنے کے باعث مختلف تالابوں میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئیں تھیں، جبکہ مختلف دیہاتوں تک زہریلا پانی پہنچنے کے باعث متعدد جانور سخت بیمار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں