شہیدوں ‌کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کیلیے روانہ

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ مچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سانہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کریں گے، وزیراعظم عمران خان ہزارہ عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
سات روز قبل مچھ میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 کان کنوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ لواحقین نے کوئٹہ کے شدید سرد موسم میں 6 روز تک اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم کے آنے تک لاشوں کی تدفین نہیں کی جائے گی تاہم گزشتہ رات ہزارہ ایکشن کمیٹی اور حکلومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کی آج تدفین کر دی گئی ہے. جس کے بعد اب وزیر اعظم پاکستان کوئٹہ جا رہے ہیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں