انڈسٹری کے خوبصورت اداکار فیروز خان نے بھی شوبز کو چھوڑ دیا

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو چھوڑ دیا. جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا اور اپنے مداحوں کو یہ خبر سنا کر افسردہ کر دیا
معروف فلم اور ٹی وی کی اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی فیروز خان نے شوبز کو چھوڑ دیا. اب وہ کسی بھی نئے ڈرامے یا فلم کا حصہ نہیں ہوں گے. ان کا کہنا ہے کہ اب وہ یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کریں گے. اور دین کے لیے اپنی خدمات پیش کری‍ں گے. انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں

آج کل فیروز خان کا نیا ڈرامہ ’عشقیہ‘ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، ڈرامے میں فیروز خان کے ہمراہ اداکارہ رمشا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ فیروز خان نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں
اس کے علاوہ فیروز خان کی ایک فلم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، ٹچ بٹن میں فیروز خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جو ابھی مکمل نہیں ہوئی. فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں