ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس جسے کووڈ-19 کا نام بھی دیا گیا ہے. چین کے شہر ووہان سے پھیلتا ہوا اب 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے. اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک ہوئے ہیں. جس کے بعد ایران میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 194 ہو گئی ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے کورونا وائرس سے مزید 49 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک 16 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جب کہ متاثر ہونے والے ساڑھے 6 ہزار افراد میں سے 2 ہزار 134 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے 23 افراد رکن پارلیمنٹ کے بھی شامل ہیں
ایرانی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں بڑا طبی آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے علاقوں میں اسپرے کیا جا رہا ہے. اور لوگوں کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو بھی مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت سے تعاون کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایرانی حکومت کی جانب سے اس وائرس کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے اور تسلی بخش قرار دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں