ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پانچویں مرتبہ جیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میلبرن: ویمن ورلڈکپ ٹی 20 میں آسٹریلیا نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور مخالف ٹیم بھارت کو 85 رنز سےشکست دے دی
ویمن ورلڈکپ ٹی 20 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے بھارت کو 185 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے الیسے ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے. جبکہ بیتھ مونے نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
مقررہ 20 اوررز میں آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا
جس کے جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے آغاز ہی مایوس کن کیا. کوئی بھی کھلاڑی پچ پر زیادہ دیر نہ کھیل سکی. اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 99 رنز ہی بنا سکی
میچ میں دپیتی شرما 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکاٹ نے 4 اور جیز جانسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویمن ٹی20 ورلڈ کپ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میلبرن میں منعقد کیا گیا جس میں 86 ہزار شائقین نے شرکت کی۔ شائقین میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔
ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے احسن رضا اور نیوزی لینڈ کی کم کاٹن نے ادا کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں