دنیا بھر کی ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منا رہی ہے

دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ اور خوشیوں کے رنگ بکھیر رہی ہے. دنیا بھر میں ہر جگہ جہاں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں وہ اس تہوار کو خوب جوش اور جذبے سے منا رہے ہیں

اسکولوں اور کالجوں میں بھی ہولی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئی ہیں. جس میں طالب علم سب میں خوشیاں بکھیرتے نظر آرہے ہیں. اور اس سے خوب لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی ٹوئٹ کیا گیا. اور عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہولی کےتہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں ہندو برادری کے لیے دو دن کی تعطیل کااعلان کیا ہے۔ تاکہ سب مل کر اپنے اس تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں. اور خوشیوں کو سب میں اچھے طریقے سے بانٹ سکیں. تعطیل کا اعلان 9 اور 10 مارچ کے لیے کیا ہے

ہولی کے اس تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے لوگ اس خاص دن ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں. اور ایک دوسرے کو رنگوں میں رنگتے ہیں. اس کے علاوہ اس دن ہندو برادری اپنے مندروں اور گرجا گھروں میں پوجا بھی کرتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں