خیبرپختونخوا میں ہونے والی مسلسل بارشوں سے 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے مختلف اضلاع میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ایک ہفتے کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں بچے اور بڑے شامل ہیں. زیادہ تر جانی نقصان مردان، سوات، پشاور ،چارسدہ ،نوشہرہ اور بونیر میں ہوا. جہاں 114 مکانات کو ان بارشوں سے نقصان پہنچا. جبکہ 13 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر بٹگرام، شا نگلہ، چارسدہ، صوابی اور مردان میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس میں خیموں سمیت دیگر بنیادی ضرورت کا سامان شامل ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور رواں ماہ میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس میں صوبے کے بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کو امکان ہے. جس کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنے کا کہا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ کے پی کے، پنجاب، کشمیر میں آندھیوں اور ژالہ باری اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں