رواں سال کا دوسرا سپر مون آج رات 10 بجے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند زمین کے قریب تر ہو گا. جس کو لوگ رات 10 بجے کے بعد دیکھ سکتے ہیں. محکمہ موسمیات کے مطابق سپر مون کو رات 10 بج کر 47 منٹوں پر دیکھا جا سکے گا جب چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہو گا. اور چاند کی چمک 99.6 فیصد ہو گی. اور رواں سال کا یہ دوسرا سپر مون ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال4 سپرمون ہوں گے اور اس سپرمون کو وورم سپرمون کا نام دیاگیا ہے۔ اس سپر مون کے بعد اگلا سپر مون 7 اپریل کو ہو گا. جسے پنک سپر مون کا نام دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں