مہمند کان حادثے میں اب تک 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

مہمند کے علاقے زیارت بابا میں سنگ مرمر کی کانیں بیٹھنے سے ہلاک افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زیارت بابا میں سنگ مرمر کی کانوں کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 5 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے کان حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے صافی میں زیارت بابا کے مقام پر سنگ مرمر کی کانیں بیٹھ گئی تھی جس کے باعث متعدد افراد دب گئے تھے۔ جہاں ریسکیو کا کام جاری ہے . پاک آرمی، ایف سی، پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں. ڈی پی او کے مطابق ملبہ بہت زیادہ ہے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں