زرتاج گل نے اپنی چائے کی مٹھاس بتا دی

وزیرمملکت زرتاج گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پشتون ہونے کی وجہ سے چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھیں اور ایک وقت میں 3 سے 4 چمچ چینی چائے میں پیتی تھیں۔
اسلام آباد میں امراض قلب سے بچاؤ میں خواتین کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی،سافٹ ڈرنکس دل کی بیماریوں میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘پشتون ہوں تو چینی کا استعمال بہت زیادہ کرتی تھی،میں 3 سے 4 چمچ چینی چائے میں پیتی تھی اوراب ایک سے 2 چمچ پیتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کینسر کے حوالے سے آگہی کاکام کیاجارہا ہے جب کہ جلد گورا کرنے والی کریموں پر آگہی بھی شروع کی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت زرتا ج گل کاکہنا تھا کہ متعدد رنگ گورا کرنے والی کریمیں جلدکے لیے بہت نقصان دہ ہیں، ایسی کریموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد گورا کرنے والی کریموں پر آگہی بھی شروع کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں