تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔
آسکر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی 2 مرتبہ آسکر اور ایمی ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کریں گی اور یہ کمیٹی فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی فلم نامزد کرے گی۔
اس ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے اس سال دو مرتبہ آسکر جیتنے والی شرمین عبید چنائے کے ساتھ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نامزد کردہ فلمیں دیکھنے کی منتظر ہوں اور یہ ہی ایک واحد راست ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکتے ہیں‘۔
Humbled and proud to be part of the Oscar committee for 2020.
The committee will be chaired by two-time Academy Award and Emmy winning documentary filmmaker Sharmeen Obaid-Chinoy and includes Film Director Asad-ul-Haq, Actor Mehwish Hayat and Musician Faisal Kapadia. pic.twitter.com/cZxpigMwZw— Hassan Sheheryar (@HSYCOUTUREKING) October 8, 2020
دوسری جانب نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آسکر کمیٹی کا حصہ بننے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی سربراہی 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کی فاتح شرمین عبید چنائے کر رہی ہیں جب کہ کمیٹی میں ڈائریکٹر اسد الحق، اداکارہ مہوش حیات اور موسیقار فیصل کپاڈیا ہیں
I’m honoured to be part of the ‘Oscar Selection Committee’this year alongside our own two time Oscar winner,Sharmeen Obaid Chinoy.I look forward to seeing the nominated films. At least this is one way we can highlight our country & our talent on world stage IA #PakistanZindabad🇵🇰 pic.twitter.com/rPiGb3TEZN
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 8, 2020
تمام ممالک کی جانب سے نامزدگیوں کے بعد موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز اکیڈمی ایواڈ کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان کرتی ہیں۔
فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر کی تقریب کا انعقاد ہر سال فروری کے آخر میں کیا جاتا ہے لیکن رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آسکرز کی تقریب ملتوی کر کے 25 اپریل 2021 تک کردی گئی ہے۔