شہباز شریف سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

وفاقی کابینہ کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ نے شہباز شریف کے کیس سے جڑے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری کی منظوری دی اور جن 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کےعلاوہ اپوزیشن لیڈر سے لین دین رکھنے والے7 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا چکا ہے۔
نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 28 ستمبر کو شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ اور اب اسی کیس میں آگے پیش رفت ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں