میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کے وار تیز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کو اس وبا سے شدید متاثرہ ضلع قرار دے دیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں میر پور کے داخلی اور خارجی راستوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منگلا پل اور دھان گلی پل سمیت ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر مقامی افراد کی بلا ضرورت میرپور میں داخلے پر پابندی ہو گی جب کہ میرپور کے شہریوں پر بھی بغیر کسی معقول وجہ دوسرے اضلاع میں آنے جانے پر پاپندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور افسران کی سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے مظفرآباد جانے کی صرف ناگزیر حالات میں اجازت ہو گی اور وہ واپسی پر اپنے گھروں میں قرنطینہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں