اور پھر امریکی صدر کا انتخاب ہو گیا

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے ناقابل شکست برتری اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں . جس پر عالمی رہنماؤں اور مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی انتخابات کے نتائج آنے میں‌ تقریبا پانچ دن لگ گئے . لیکن اب اس کا حتمیٰ فیصلہ آ گیا ہے
دوسری جانب امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔
دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک سے بڑھ ایک مزاحیہ میمز شیئر کی جا رہی ہے جس سے سب محظوظ ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور داماد نے انہیں الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح سے ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں تقسیم پیدا ہوگئی ہے جب کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور ان کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے صدر کو الیکشن میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی صدر کے بڑے بیٹے نے الیکشن میں جدوجہد پر اپنے والد کی تعریف کی۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد خود ٹرمپ کے پاس گئے اور انہیں نتائج تسلیم کرنے کا مشورہ دیا جب کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نے بھی ٹرمپ سے کہا کہ وقت آگیا کہ وہ انتخابات میں شکست کو تسلیم کرلیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق ٹرمپ کے بیٹوں ڈونلڈ جون اور ایریک نے امریکی صدر کے ساتھیوں کو مشورہ دیاکہ وہ ٹرمپ کی حمایت جاری رکھیں اور عوامی سطح پر انتخابات کے نتائج کو مسترد کریں۔
امریکی صدر کے بیٹوں نے ری پبلکن رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انتخابات چرائے گئے ہیں اور وہ نتائج کی تبدیلی کے لیے لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں