تعارف نامہ، تانیہ ادریس:ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی سربراہ

ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی سربراہی کیلئے دنیا کے سب سے مشہور ڈیجیٹل پلیٹ فارم گوگل کیلئے خدمات سر انجام دینے والی تانیہ ادریس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ تانیہ ادریس 20 سال پہلے پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں تھیں، انہوں نے امریکا کی برانڈیز یونیورسٹی سے بائیولوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے مکمل کیا۔ پھر اس کے بعد انہوں نے کلک ڈائیگنوسٹک کے نام سے ایک سٹارٹ اپ کی بنیاد رکھی اور پھر اس کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
بعد ازاں گوگل کی جنوبی ایشیا کی کنٹری مینیجر کے طور پر 2008 سے 2016 تک خدمات سر انجام دیتی رہیں، اس کے بعد انہیں گوگل کی پراڈکٹ “پیمنٹ فار نیکسٹ بلین یوزر پروگرام کی ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔
تاہم اب تانیہ ادریس نے گوگل سے لی جانے والی تنخواہ اور مراعات کو چھوڑ کر، جو یقیناً لاکھوں میں ہوں گی، پاکستان کے اس اہم ڈیجیٹل منصوبے کی سربراہی سنبھال لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں