بلبلے ڈرامہ کی مشہور اداکارہ “مومو” اب نئے کردار کی تلاش میں

لاہور : بلبلے ڈرامہ کا مشہور کردار “مومو” حنا دلپزیر نے حال ہی میں ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مومو کا کردار میری پہچان بن گیا ہے. لیکن اب میں ایک ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو میری ایک نئی پہچان بنے. اور اس کردار سے لوگ مجھے پہچانے
اپنے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھبی بھی نہیں سوچا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آ کر اتنا پیار اور عزت ملے گی. اسے میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں. کہ میں جو بھی کردار ادا کروں وہ سب کو پسند آتا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ جن کو میں ٹی وی پر دیکھتی تھی اور پسند کرتی تھی ان کے ساتھ کام بھی کروں گی
اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے قوی خان، عابد علی، محمود اسلم، نبیل سمیت دیگر اداکاروں کا نام لیا اور کہا کہ مجھے ان کا کام بہت پسند ہے اور مجھے جب بھی ان سب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ہمیشہ ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں
حنا دلپزیر نے کہا کہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی ہے اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار نبھایا ہے لیکن سیٹ ” بلبلے “ میں ”مومو “ کا کردار ایسا ہے جو میری پہچان بن گیا ہے اور ہر عمر کے لوگ اس کردار کو پسند کرتے ہیں. جو میرے لیے فخر کی بات ہے
بلبلے نجی چینل ہر نشر ہونے والا ایک کامیڈی ڈرامہ ہے. جس کا سیزن 2 نشر کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں