اسپغول کھائیں اور بیماریاں بھگائیں

اسپغول کا چھلکا ایک ایسی فائبر ہے جس میں جلدی حل ہونے کی صلاحیت ہے. یہ ڈائٹرئ فائبر (اسپغول) پلانٹاگو اووٹا کے پودے کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ یہ بیماریوں سے بچنے کا ایک سستا اور آسان طریقہ ہے
عام طور پر انہی بیجوں کا چھلکا ڈائٹری سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اس کے کیپسول بھی تیار کیے جاتے ہیں اور پوڈر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے
اسپغول کے چھلکوں کے بے شمار فوائد ہیں. آئیں کچھ کا تذکرہ یہاں کرتے ہیں. ان فوائد کو میڈیکل سائنس بھی مانتی ہے. اور مختلف تجربات کر کے اس سے نتائج بھی حاصل کر چکی ہے
قبض کا خاتمہ
اسپغول کا چھلکا صدیوں سے قبض کی شکایت کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے. اور اسے کھانے کے فوراً بعد استعمال کیا جاتا ہے. جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے
ایک طرف کو اسپغول قبض ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ ساتھ ہی ساتھ آنتوں کی صفائی بھی کر دیتا ہے جو ہماری صحت اور نظام ہاضمہ پر نہایت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔
وزن میں کمی
ماہرین طب کے مطابق اسپغول کا چھلکا مسلسل دو ہفتے تک 5 سے 6 گرام استعمال کرنے سے وزن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے
ڈائریا کا خاتمہ
اسپغول کا چھلکا ڈائریا کو بھی ختم کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ڈائریا کے مریض روزانہ کھانے کے فوراً بعد ساڑھے تین گرام اسپغول استعمال کریں تو انہیں بہت فائدہ ہوگا، اور ان کا معدہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بھرا رہے گا
بلڈ پریشر اور شوگر لیول کم کرنا
طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے دوران 56 افراد پر مشتمل ذیابیطس کے مریضوں کو صبح شام 8 ہفتوں تک مسلسل 5 سے 6 گرام اسپغول کھلایا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسپغول کا چھلکا بلڈ شوگر میں کمی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں