متعدد بڑے شہروں کی فضا صحت کیلئے انتہائی مضر

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی بڑے شہروں کی فضا صحت کے لیے انتہائی خراب ہوگئی۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں آج سرفہرست ہے جب کہ دیگر آلودہ ترین شہروں میں کولکتہ پانچویں اور ممبئی ساتویں نمبر پر ہے۔
دوسری جانب آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے جب کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں