جنوبی افریقا کی ٹیم کا دورہ پاکستان اگلے ماہ متوقع

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت ٹیم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں 2 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔

جنوبی افریقا کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا تھا اورا س پر اطمینان کا اظہار کیا تھا. جس کے بعد اب اگلے ماہ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں