ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے چین نے ادویات اور اسپرے پاکستان پہنچا دیئے

کراچی: ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے چین نے بڑی تعداد میں ادویات اور اسپرے پاکستان کو پہنچا دیئے ہیں. اور پاکستان کی مدد کا جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا

تفصیلات کے مطابق چین کی طرف سے بھیجی گئی امداد میں 50ٹن ادویات اور 15اسپرے مشینیں شامل ہیں. اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی 12 ہزار خصوصی کٹس بھی ساتھ بھیجی گئی ہیں
گزشتہ دنوں پاکستان میں ٹڈی دل کے مسئلے پر چینی وفد نے دورہ کیا تھا اس موقع پر چین نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ چینی سفیر نے پاکستان میں ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا پہلے مرحلے میں 300ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔
چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی انجینئرز پاکستانیوں کو اسپرے اور مشینری کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔ تاکہ ان کو اس کے استعمال میں کوئی مشکل نہ ہو

اس کے علاوہ چین نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو لاکھوں بطخوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، جسے ’ڈک آرمی‘ کا نام دیا گیا، زرعی ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹڈی بطخ کی پسندیدہ خوراک ہے اور ایک بطخ روزانہ دوسو سے زیادہ ٹڈیاں کھاتی ہے، بطخوں کے ذریعے ٹڈیوں کا خاتمہ ادویات سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں