کراچی میں میٹرک کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

میٹرک بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور امتحانی مواد کی تقسیم کا کام آج سے شروع ہوجائے گا۔

تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے طالب علموں کو ایڈمٹ کارڈز جاری کردیے گئے ہیں. اور جن طلبا کو ابھی بھی ایڈمٹ کارڈز نہیں ملے وہ بورڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں
ایک اندازے کے مطابق 8 ہزار سے زائد طلبا نے آن لائن امتحانی فارم جمع کروائے تھے. جبکہ طلبا کے لیے 375 سے زائد امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں. اور ان مراکز کے لیے انویجیلیٹر کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہے. جو دوران امتحان اپنے فرائض سر انجام دیں گی

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں. اور 16 مارچ سے تمام اسکول کھولے جائیں گے. تاہم ایڈمٹ کارڈز کے لیے اسکولوں کو 9 مارچ سے کھولا گیا تھا. تاکہ طلبا اپنے ایڈمٹ کارڈز حاصل کر سکیں. اور بروقت امتحانات کو یقینی بنایا جا سکے

سعید غنی کی زیر صدارت تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے بھر کے وہ اسکول اپنے دفاتر کھول سکتے ہیں جہاں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہونے ہیں یا جن اسکولوں نے بچوں کو ایڈمٹ کارڈز تقسیم کرنے ہیں۔
امتحانات کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں