سندھ کے تمام اسکول 16مارچ سے ہی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث اسکولوں اور دیگر تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا. جس پر حکومت کے ترجمان فی الحال اسی فیصلے پر قائم ہیں. کہ دوبارہ تعلیمی ادارے 16 مارچ کو ہی کھولے جائیں گے. اب جبکہ اس وائرس سے مزید 9 متاثرہ افراد سامنے آئیں ہیں. اس پر حکومت کا ابھی کوئی نیا فیصلہ سامنے نہیں آیا

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھولنے کے فیصلے پر قائم ہیں، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، اگر صورتحال ایسی ہوئی کہ اسکول مزید بند کرنا پڑے تو حکومت اس پر فیصلہ کرے. لیکن ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ چھٹیاں بڑھائی جائے گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پی ایس ایل میچز پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کی تجویز موصول نہیں ہوئی. ضرورت پڑنے پر ایسا کیا جا سکتا ہے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں کورونا کے تمام کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں، اندرون ملک یا اندرون شہر کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اسی لیے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کے عمل کو مزید مؤثر کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بار بار وفاقی حکومت سے درخواست کررہے ہیں جب کہ انہوں نے ایف آئی اے اور ائیرپورٹس حکام کو بھی میٹنگ میں اسکریننگ کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں