سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز کی تصدیق ہو گئی

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز کی تصدیق ہو گئی. جس کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے. جبکہ ملک بھر میں 16 افراد اب تک اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ 6 مریض شام سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچے جبکہ 3 مریض لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ایک 53 سالہ شخص کراچی کے ضلع شرقی کا رہائشی ہے۔ متاثرہ شخص شام سے دوحہ اور پھر پاکستان پہنچا ہے، متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔

اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ کراچی کا ایک مریض اس وائرس سے صحت یاب ہو چکا ہے. جس کا نام یحییٰ جعفری ہے
وائرس سے متاثرہ باقی افراد ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں