بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا، 5 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی

بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جن میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے . زخمیوں میں اے این ایف کے اہل کار بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع قلع عبداللہ کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ دس شدید زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا، اور بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی تباہ ہو گئی اور 3 اہل کار زخمی ہو گئے، جنھیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے.
دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ وہاں کھڑی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا
جو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں . ان کو خؤن دینے کے لیے عوام کی جانب سے بھی تعاون کیا جارہا ہے . اور ان کی مدد کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں