کیا آپ نے اتنی پتلی کمر پہلے دیکھی ہے ؟

آپ نے دنیا کے سب سے موٹے، پتلے اور لمبے انسانوں کے بارے میں تو بہت سنا ہوگا اور دیکھا بھی ہو گا . لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس کی کمر سب سے پتلی ہے۔ اس سے پہلے آپ نے اتنی پتلی کمر والی لڑکی نہیں‌دیکھی ہو گی

میانمار سے تعلق رکھنے والی انتہائی پتلی کمر والی 23 سالہ سو مو نینگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آج کل خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ کیونکہ ان کی کمر کسی عام لڑکی کی طرح نہیں بلکہ یہ دنیا کی سب سے پتلی کمر والی لڑکی ہیں۔ اور اتنی پتلی کمر آپ نے پہلے کبھی دیکھی نہیں ہو گی

23 سالہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے پتلی کمر انہیں وراثت میں ملی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور میں اپنے کھانے پینے کا بھی بے حد خیال رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری اتنی پتلی کمر ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے بلکہ میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں کے کمنٹس سے لطف اندوز ہوتی ہوں . چاہے وہ کمنٹس کسی بھی طرح کے ہوں . مجھے اچھا لگتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں