لاہور میں ہونے والی بارشوں نے شہر کی بجلی بند کروا دی

کراچی کی طرح لاہور میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے . جس کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے . اور مختلف علاقوں میں شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔
بارش کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے والے علاقوں میں سبزہ زار، ڈبن پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے شامل ہیں جب کہ کوٹ خواجہ سعید، گلبرگ، مصری شاہ، سمن آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، یہ عارضی بندش ہے کچھ دیر میں فیڈرز سے بجلی بحال ہو جائےگی۔
شہر میں گزشتہ روز بارش ہوئی اور آج صبح‌بھی بادل لاہور میں خؤب برسے . جس سے موسم کی شدت میں‌کچھ کمی آئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں