لاہور: رائیونڈ کے محنت کش نے اپنی ہی ریڑھی کو آگ لگا دی

لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں ٹریفک وارڈن کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر محنت کش نےاپنی ریڑھی کو آگ لگا دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈن سڑک سے دال چاول کی ریڑھی ہٹانے کا اصرار کرتا رہتا تھا . اور اس غریب کو کہئ سکون سے کھڑے نہیں ہونے دیتا تھا . جس سے محنت کش دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے اپنی ہی ریڑھی کو آگ لگا دی . جس کے بعد لوگوں نے بھاگ کر آگ بجھائی۔ او راس غریب کی مدد کی

متاثرہ محنت کش کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نعیم صرف اسے تنگ کرتا ہے، چاربہنوں کا وہ سہارا ہے، دال چاول بیچ کر گھر کا خرچ چلاتا ہے۔ لیکن اسے ٹریفک وارڈن اکثر تنگ کرتا تھا جو اس سے برداشت نہیں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں