اداکار و ماڈل آمنہ شیخ کی دوسری شادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسر ی شادی کر لی۔
گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگوٹھی کی تصویر لگائی تھی جس سے یہ لگ رہا تھا کہ اداکارہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں۔
بعد ازاں ماڈل آمنہ شیخ نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ سفید رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ موجود ہیں۔
آمنہ شیخ کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ اور ان کے مداح بھی ان کی زندگی کے اس سفر پر ان کے لیے دعا گو ہیں

گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے اب اپنی نئی زندگی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے . آمنہ شیخ کی چار سال کی بیٹی بھی ہے . جو ان کے ساتھ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں