بھارت کی ایک دفعہ پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3بےگناہ شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جنب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا

گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے پاک فوج کے جوان کو شہید کر دیا تھا، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں