ساجد گوندل کا واپس آنے کے بعد پولیس کو بیان

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل نے واپس آنے کے بعد اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ انہیں 6 افراد اسلحے کے زور پر ساتھ لے گئے تھے. اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد کسی نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا۔

ساجد گوندل نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ انہیں زدوکوب نہیں کیا گیا، ان کا شک ہے کہ ذاتی مخالفین نے انہیں نقصان پہنچانے اور دھمکانے کی غرض سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ساجد گوندل کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں ان کا 164 کا بیان قلمبند ہوگا۔ اور وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات کو بیان کریں‌گے
یہ بھی پڑھیں‌: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے
خیال رہے کہ 3 ستمبر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاؤن کے قریب کھڑی ملی تھی اور گزشتہ روز انہوں نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرکے خیریت سے ہونے کا بتایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں