نوازشریف نے ثابت کردیا کہ انہوں نے نہیں آنا تھا: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا ہےکہ نوازشریف نے واپس نہیں آنا تھا اور انہوں نے یہ ثابت بھی کردیا ہے
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ نواز شریف پچھلے 10 ماہ سے سیر و تفریح کر رہے ہیں لیکن واپس نہیں آرہے، انہوں نے نہیں آنا تھا اور آج انہوں نے ثابت کردیا۔

وزیرریلوے نے کہا کہ اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں، یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے اور اپوزیشن کی اے پی سی سے کچھ نہیں ہوگا، عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے، مریم نواز کی پوری سیاست اس بات پر ہےکہ انہیں لندن جانے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع ، ڈاکٹرز کی انہیں سفر نہ کرنے کی تاکید
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کراچی میں وزیراعظم نے وہی کیا جو وزیراعظم کو کرنا چاہیے تھا، مرکز اور صوبے کو مل کر کام کرنا چاہیے، یہ بحث نہیں کرنی چاہیے کہ ایک روپیا کس نے دیا دو روپے کس نے دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں