طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز نیوزی لینڈ نے اپنے نام کر لیا

دنیا بھر میں تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردی۔ جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے
عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ پر 86 ممالک میں ویزہ فری انٹری ہے جب کہ 43 ممالک میں ویزہ آن آرائیول ہے۔
اس فہرست میں جرمنی، آسٹریا، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔
پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں، ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔
پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق بھارت 58 ویں نمبر پر ہے جب کہ عراق اور افغانستان 75 ویں یعنی آخری نمبرپر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں