شیخوپورہ میں ڈاکو 5 لاکھ 60 ہزار روپے لیکر تاجر کو بھی قتل کر گئے

شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے نوجوان تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا اور 5 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر رچناٹا ؤن میں ایک نوجوان تاجر زاہد حبیب کو ڈاکوؤں نے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا اور لاش ریلوے لائن پر پھینک دی۔
پولیس کا کہناہےکہ ڈاکو تاجر کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جب کہ لاش ریلوے لائن پر پھینکنے سے ٹرین مقتول کی ٹانگوں پر سے گزر گئی۔
پولیس کےمطابق مقتول اپنے والدکے ساتھ بھٹوں کوکوئلوں کی سپلائی کاکام کرتا تھا، مقتول کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں