اداکارہ زرنش خان اسپتال داخل،دعاؤں کی اپیل

اداکارہ زرنش خان سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال میں موجود ہیں اور انہوں نے اسپتال کا خصوصی گاؤن پہن رکھا ہے۔
زرنش خان نے یہ بتایا کہ چھوٹی سی سرجری ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری ہے او ر وہ سرجری کس چیز کی کروارہی ہیں۔ لیکن انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں. ان کی اس پوسٹ پت سب ان کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں

خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں