محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا جب کہ جمعرات اورہفتے کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کوکوئٹہ، ژوب، لسبیلہ،زیارت ، بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد اور تربت میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جب کہ سکھر ،لاڑکانہ، چترال، سوات، شانگلہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بنوں، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر اور ملتان میں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے اور ہفتے کو مری اورگلیات میں اچھی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام سوشل میڈیا پر موسم کی پیشگوئی پر کان نہ دھریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں