اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار، جو گرفتار کیے جائیں‌ گے

حکومت پنجاب نے نون لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔
دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگی ایم این اے رانا مبشر، سابق ایم پی اے وحید گل اور سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے فرنٹ مینوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ترجمان انٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے جن فرنٹ مینوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں مبین داؤد، افضل خان، مبشر، محمد طارق اور محمد بوٹا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں