آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔
بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں5 روزہ انسداد پولیومہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں 5 سال تک کی عمر کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 70 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لیے صوے بھر میں 28 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال پولیو کیسز میں 76 فیصد کمی ہوئی۔ 2020 میں پشاور سمیت 6 اضلاع سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد 93 تھی۔ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2021 میں صوبے سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا. اور کہا تھا کہ جنوری میں نئے سال کی پہلی پولیو مہم شروع کی جائے گی جس کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے 65 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں