اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ بہترین پیغام لیے جاری کر دی گئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ جاری کر دی گئی ہے۔ اس مختصر فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے

اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کی ہدایت کاری عابص رضا نے دی ہے جب کہ اس مختصر فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں اس کا منگیتر غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کرتا ہے۔ مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کا دورانیہ 13 منٹ اور 20 سیکنڈز پر مبنی ہے
اس مختصر فلم کے حوالے سے کنزا ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

کنزا ہاشمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘مختصر فلم لیک ویڈیو دیکھیں، جسے دیکھنے کے بعد آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے دو بار ضرور سوچیں گے’۔
اس مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ کو یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں