وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا سے صحت یاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے صحت یابی کے بعد حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج مختلف اجلاس طلب کرلیے ہیں جس میں صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں